لاہور، سرعام فائرنگ کرنے والے دو نوجوان گرفتار

لاہور ميں سرعام فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

گزشتہ روز موٹر سائيکل پر سوار ملزمان نے مصطفيٰ ٹاون ميں ہوائي فائرنگ کرکے عوام کو خوفزدہ کيا تھا جبکہ نوجوان فائرنگ کي ويڈيو بھي بناتے رہے۔

پوليس نے سيف سٹي کے کيمروں کي مدد سے تفتيش کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کونين کو آج گرفتار کيا۔ موٹر سائيکل سواروں کا سرغنہ سيان کو گذشتہ روز ہی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

پوليس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرليا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے پستول برآمد کرليے گئے ہيں۔ ملزمان کے ديگر ساتھيوں کي گرفتاري کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

aerial firing

Mustafa Town

Tabool ads will show in this div