انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی واٹ فورڈ کیخلاف کامیابی

انگلش پريميئر ليگ ميں آرسنل نے واٹ فورڈ کو ايک صفر سے شکست دے دي، جس کے بعد آرسنل کو پوائنٹس ٹيبل پر چوتھي پوزيشن مل گئي۔

انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے آرسنل اور واٹ فورڈ کے مقابلے میں آرسنل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مخالف ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران واٹ فورڈ کے ٹراو ڈینی کو آرسنل کے کھلاڑی کو گیند چھیننے کی کوشش کے دوران ہاتھ مارنا مہنگا پڑ گیا۔

اس حرکت پر ریفری نے انہیں ریڈ کارڈ دکھا کر فیلڈ سے باہر کردیا، جس کے بعد میچ کے آخری ہاف میں آرسنل کی ٹیم بھاری رہی اور یوں میچ ایک صفر سے اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول آرسنل کی جانب سے پيئرايمرک اوبمے يانگ نے اسکور کیا۔

دوسری جانب اسپينش فٹبال ليگ ميں ريال ميڈرڈ اور ليگانيس کے درميان سخت مقابلہ ہوا۔ ابتدا ميں دونوں ٹيموں نے ايک دوسرے کے گول پوسٹ پرکئي حملے کئے ليکن کاميابي نہ ملي۔

 

پہلے ہاف کے اختتامي لمحات ميں جوناتھن سیلوا نے گول کر کے ليگانيس کو برتري دلائي، تاہم میچ کے دوسرے ہاف ميں کريم بنزيما نے شاندار گول داغ کر ميچ برابر کرديا۔

red card

Spanish league

Karim Benzema

English Premier League

Gooner

Gunner

Troy Deeney

Tabool ads will show in this div