سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 3رہائشی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دیدیا

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تین ریہائشی اسکیموں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسکیموں کو غیر قانونی قرار دینے کے ساتھ ساتھ ایس بی سی اے نے شہریوں کو ان اسکیموں میں انوسٹ کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

تعمیراتی قوانین کی خلاورزی پر گل محمد لین لیاری کے جی یو سینٹر کو غیر قانونی قرار دیا گیا، پاپوش نگر میں گل ہائٹس کی این او سی برائے تشہر و فروخت نہ لینے پر غیرقانونی قرار دیا گیا ، کامران چورنگی پر واقع دینار ریزیڈینسی بھی این او سی نہ ہونے پر غیر قانونی قرار دیا گیا ۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق تینوں منصوبوں کے خلاف کاروائی سے قبل نوٹس دئیے جائیں گے تاہم عوام الناس ان منصوبوں میں کسی قسم کی بکنگ اور سرمایہ کاری نہ کریں۔

 

illegal

SBCA

housing projects

Tabool ads will show in this div