بلوچستان میں بارشوں کے باعث 6 افراد جاں بحق، 29 زخمی

بلوچستان میں بارشوں کے باعث حب، دکی اور نوشکی میں ٹریفک حادثات اور مکانات گرنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جیوانی میں 90، تربت 39، گوادر 32، پسنی 19، بارکھان اور کوئٹہ 17 جبکہ سبی میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ بارشوں کے باعث اندرون بلوچستان ندی نالوں میں طغیانی آگئی، دریائے بولان میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

کوئٹہ کے علاقے تارو چوک پر سڑک کا بلیک ٹاپ پانی میں بہہ گیا جبکہ ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیوریج لائنیں ابل پڑیں، گندہ پانی سڑکوں پر آںے سے شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔ شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ میں بجلی کے کئی فیڈر بھی ٹرپ کر گئے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے پیش نظر حکومت نے بلوچستان بھر میں الرٹ جاری کر دیا۔

تمام ڈپٹی کمشنروں کو اور پی ڈٰی ایم اے کو آپس میں رابطے رکھنے کی ہدایت کی ہے، صورتحال سے نمٹنے کے لئے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بھی کنٹرول فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

MET OFFICE

accidents

Balochistan rain

Tabool ads will show in this div