سائیں تو سائیں، سائیں کی یادداشت بھی سائیں

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ :

 

کراچی : سائیں تو سائیں، سائیں کی یادداشت بھی سائیں۔  وزیراعلیٰ سندھ  قائم علی شاہ آج سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو اپنی سیٹ ہی بھول گئے۔ عملے نے یاد دلایا تو اٹھ کر اپنی نشست پر چلے گئے۔

 

مستئی حال کبھی تھی کہ نہ تھی بھول گئے

یاد اپنی کوئی حالت نہ رہی بھول گئے

 سائیں تو سائیں، سائیں کی یاداشت بھی سائیں۔

 

کیمرہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب مڑے اور کچھ منفرد نہ ہو۔ یہ کیسے ممکن ہے، لیکن لگتا ہے تھرواسیوں کی فکر قائم علی شاہ سے زیادہ کسی کو نہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ننگرپارکر پہنچے تو تھکن کے مارے آنکھ ہی لگ گئی۔

 

جیسے جیسے تھرکی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے،  سائیں کی پریشانی بھی بڑھتی جا رہی ہے، سائیں آج ایوان میں آئے تو اپنی سیٹ ہی بھول گئے۔ حالانکہ سائیں کا صوفہ تو سائز میں اتنا بڑا ہے کہ بھلا اسے کون بھول سکتا ہے،  لیکن سائیں کو عوام کی فکر ہی اتنی ہے کہ انہیں اتنا بھاری بھرکم صوفہ بھی نظر نہ آیا۔

 

سائیں کی عوام سے محبت کیلئے اب اس سے زیادہ کیا کہا جائے کہ  ۔۔ سماء

اور کیا چاہتی ہے گردش ایام، کہ ہم

اپنا گھر بُھول گئے،ان کی گلی بُھول گئے

کی

sargodha

Tabool ads will show in this div