سجاول: کم عمر لڑکی کی شادی کروانے والے 3 ملزمان گرفتار
سجاول پولیس نے مایوں بیٹھی ہوئی کم عمر لڑکی کی شادی رکواتے ہوئےنکاح کی تقریب سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سجاول پولیس نے اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مایوں میں بیٹھی ہوئی 11 سالہ بچی امینہ کی شادی رکوادی۔ بچی کا نکاح کروانے سے قبل ہی پولیس نے تین ملزمان کو دھر لیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں ہونے والا شوہر میر حسن، شادی میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے بچی کے والد اور ماموں شامل ہیں جبکہ نکاح پڑھانے کے لیے آنے والا مولوی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
امینہ کی حتمی عمر کے تعین کیلئے اس کے طبی معائنے کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا ـ
پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ 353 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ـ
سجاول تھانے میں سال 1922 سے لے کر آج تک کم عمر لڑکی سے شادی کا یہ پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے ـ