انگلش پریمیئر لیگ،نیوکاسل یونائیٹڈ نے لیسٹر سٹی کو شکست دیدی

انگلش پريميئر ليگ ميں ہونے والے دلچسپ مقابلے میں نيو کيسل يونائيٹڈ نے ليسٹر سٹي کو ايک صفر سے شکست دے دي۔

انگلش پريميئر ليگ کے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔ ابتدا ميں دونوں جانب سے ايک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئي حملے کیے گئے، جس کے بعد میچ کے بتيس ويں منٹ ميں نيو کيسل کے پیرز نے مخالف ٹیم کے خلاف ہيڈر پر شاندار گول داغ ديا۔

 

ليسٹر سٹي نے ميچ برابر کرنے کي کوشش کي ليکن کامياب نہ ہوسکي۔ ميچ ايک صفر سے جيت کر نيو کيسل پوائنٹس ٹيبل پر تيرہويں نمبر پرآگئي۔ دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر ليسٹر سٹي کي ساتويں پوزيشن برقرار ہے۔

EURO CUP

English Premier League

new castle

Leicester City

Tabool ads will show in this div