ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی آج کراچی میں ہوگی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/ICC-TROPHY-OCV-12-04.mp4"][/video]

انٹرنیشل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی آج کراچی لائی جائے گی۔

ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریبِ رونمائی معین خان اکیڈمی میں ہوگی، جہاں شائقین کے لیے کانسرٹ اور فوڈ فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش اسلام آباد اور لاہور میں بھی کی گئی، جہاں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بھی بنوائیں۔

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان میں نمائش کے لیے 11 اپریل کو پہنچا دی گئی تھی جس کی نمائش ملک کے بڑے شہروں میں کی جارہی ہے۔

 

واضح رہے کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میلا آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے۔

Moin Khan Academy

Tabool ads will show in this div