ن لیگی رہنماء حنیف عباسی کو جیل سے رہا کردیا گیا

مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کو کیمپ جیل لاہور سے رہا کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

مزید جانیے : عمر قید کی سزا معطل، لاہور ہائیکورٹ کا حنیف عباسی کو رہا کرنے کا حکم

حنیف عباسی کو روالپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے گزشتہ برس ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : حنیف عباسی نااہل،این اے60میں ن لیگی سرگرمیاں ٹھپ

الیکشن کمیشن پاکستان نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی کی نااہلی کے بعد این اے 160 میں 25 جولائی 2018ء کے انتخابات ملتوی کردیئے تھے۔

مزید جانیں : الیکشن کمیشن نےاین اے60راولپنڈی کاالیکشن ملتوی کردیا

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی انسداد منشیات عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سزا معطل کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپیل پر فیصلے تک سزا معطل رہے گی، حنیف عباسی کو رہائی کیلئے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حنیف عباسی کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر آج ان کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی، جیل حکام کی جانب سے کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔

Ephedrine Case

Anti narcotics Court

Tabool ads will show in this div