مودی پر10 کھرب کی جعلی کرنسی بھارت منتقل کرنے کا الزام، ویڈیو جاری

بھارتي اپوزيشن جماعت کانگريس نے نريندرمودي پر بيرون ملک جعلي کرنسي چھاپ کر بھارت منتقل کرنے کا الزام عائد کردیا ۔کانگریس رہنما کپل سبل نے خفيہ کيمروں سے بنائي گئي ويڈيو بھي جاري کردي ۔

ایک بار پھروزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے خواہشمند مودی جی پربھارتی انتخابات کے دوران بيرون ملک جعلي کرنسي چھپوانے کا الزام عائد کردیا گیا۔ مخالف جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی نے10 کھرب کے کرنسي نوٹ چھپواکر بھارت منتقل کيے۔

کانگريس رہنما کپل سبل خفيہ کيمروں سے بني وڈيوسامنے لے آئے، کانگریس رہنما کے مطابق کرنسي اسکينڈل ميں خفيہ ايجنسي را بھي شامل تھي۔

کپل سبل نے بھارتی ذرائع ابلاغ پرجانبدار ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو فراڈ کا پول کھولنا چاہتا ہے اسے ختم کردیا جاتا ہے بھارتی میڈیا بھی یہ نہیں دکھائے گا۔ اگر دکھائے گا تو اسے اوپر سے کال آ جائے گی۔

کانگریس کا دعویٰ ہے کہ يہ ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔

fake currency

Tabool ads will show in this div