معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اصل طاقت نوجوان ہیں، امام کعبہ

تصویر: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد فیس بک

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کہتے ہیں کہ نوجوان اسلامی دنیا کا مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اصل طاقت ہیں۔

گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے امام کعبہ نےکہا کہ نوجوان ایسے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں جو انہیں گمراہی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا کے لئے مثال ہیں، دونوں ممالک عالم اسلام کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ویڈیو : فیصل مسجد میں امام کعبہ کی امامت میں نماز جمعہ کے روح پرور مناظر

شیخ عبداللہ بن عواد الجہنی نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

سیمینار سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں کہا کہ حضرت محمد کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔

تقریب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق اور سعودی سفیر نواف المالکی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

SEMINAR

Imam e kaaba

Dr Sheikh Abdullah Awad Al Juhany

Tabool ads will show in this div