کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں آج صبح ہونیوالے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او شالکوٹ کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیا گیا۔
مزید جانیے : کوئٹہ، ہزار گنجی میں دھماکا، 20افراد جاں بحق، 40 زخمی
مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی اکثریت ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی ہے۔
صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔
quetta blast
hazar ganji
تبولا
Tabool ads will show in this div