لیاری گینگ وار کا بدنام زمانہ جبار جھینگو ٹريفک حادثے ميں ہلاک

اسٹاف رپورٹ
کراچی: حب کے نواحی گاؤں میں روپوش لیاری گینگ وار کا کارندہ جبار جھینگو شہرآتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا ۔

ٹریفک حادثہ بیلہ کے قریب پیش آیا ۔ کوچ اورکوسٹر آپس میں ٹکرائیں نو مسافر زخمی ہوئے ریسکیو ادارے پہنچے  تو معلوم ہوا کہ دونوں گاڑیوں کے تصادم میں ایک موٹر سائیکل بھی زد میں آئی جس پر سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں لیاری گینگ وار کا اہم کردار عبدالجبار عرف جھینگو جبکہ دوسرا اس کا دوست عبد الغنی تھا ۔

ایس ایچ او بیلہ جان محمٕد جاموٹ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حادثے میں ہلاک ہونے والا بدنام زمانہ جبار جھینگو تھا ۔

جبار جھینگو لیاری میں عرصہ حیات تنگ ہونے کے بعد بیلہ میں اپنے گاؤں جام یوسف آباد میں روپوش تھا ۔۔ دونوں ہلاک شدگان کی لاشیں سول اسپتال بیلہ منتقل کردی گئیں ۔ سماء

کا

Crime

Killed

joins

hiv

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div