اسلام آباد میں پولن کی مقدار 14 سال کی بلند ترین سطح پر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رواں سال پولن کی مقدار 14 سال کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔

معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ  رواں ہفتے کے دوران پولن 46 ہزار کیوبک فی میٹر تک پہنچ گئی جو گذشتہ 14 برس کی ریکارڈ سطح 48 ہزار کے قریب تر ہے۔

محکمہ موسمیات نیشنل ایگرومیٹ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل کا کہنا ہے کہ اس سال سردیوں کی بارشیں دیر تک چلتی رہی ہیں جس کی وجہ سے پولن کی افزائش دیر سے ہوئی۔

ڈاکٹر افضل کا کہنا تھا کہ پیپر ملبری درخت کی وجہ سے معاشرے میں پولن زیادہ پیدا ہوتی ہے، اس درخت کا متبادل لانے کیلئے کچھ اقدامات کرنے چاہیئں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پولن الرجی اب شاید ختم تو نہیں کی جاسکتی لیکن اسے قابو میں رکھنے کے جتن ضرور کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پولن کو اگرچہ چند ہی ہفتے کی مہمان قرار دیا ہے لیکن ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ نہایت حساس لوگ غیر معمولی احتیاط برتیں کیونکہ پولن الرجی ان پر کبھی بھی حملہ آور ہو سکتی ہے۔

MET OFFICE

Pollen Allergy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div