عدنان صدیقی نے انور مقصود کو اثاثہ قرار دیدیا، بھرپور خراج تحسین

پاکستانی  اداکار عدنان صدیقی نے معروف مزاح نگار انور مقصود کو جذبات سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا، اپنی کامیابیوں کا سہرا ان کے سر سجاتے ہوئے بھرپور رہنمائی اور تجربے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے انسٹا گرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے، جس کے عقب میں انور مقصود پینٹنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، عدنان نے تصویر کے ساتھ تحریر میں انور مقصود کو ملک کا ایک عظیم اثاثہ قرار دیا۔

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ کسی ایسے شخص کیلئے شایانِ شان الفاظ کا چناؤ مشکل کام ہوتا ہے جس نے حقیقتاً آپ کو صفر سے سکھایا ہو، مجھے انور مقصود نے دریافت کیا، انہیں میں پیار سے ’انور ماموں‘ کہتا ہوں، انہوں نے سالوں قبل مجھے ڈرامہ ’خوابوں کی زنجیر‘ میں کام کرنے کا موقع دیا، جس کے بعد میری پہلی ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ منظرِ عام پر آئی۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہوں (انور مقصود) نے ہی مجھے زندگی کی پہلی فلم کی پیشکش کی اور میں نے کراچی سے لاہور تک کا سفر کیا تاہم میں اس میں اپنا کردار جاری نہ رکھ سکا۔

عدنان صدیقی کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ انور مقصود کا بے حد شکر گزار رہوں گا کیونکہ انہوں نے مجھے بہت شعور دیا، اگرچہ ہم انڈس اسپتال کیلئے ساتھ محو سفر ہیں لیکن اس سفر میں نا صرف ان کی عظمت کے پہلو سامنے آئے بلکہ میں نے دیکھا کہ لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں، میں اس کا مشاہدہ کررہا ہوں کہ وہ اپنے فکاہیہ اور پُرمزاح انداز سے کس طرح لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ انور ماموں آپ کا بہت شکریہ کہ یہ سفر میری زندگی کا ایک یادگار سفر بھی ہے۔

ANWAR MAQSOOD

adnan siddiqui

Tabool ads will show in this div