امام کعبہ اسلام آباد پہنچ گئے

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد پاکستان پہنچ گئے وہ جمعہ کی نماز اسلام آباد کی فیصل مسجد میں پڑھائیں گے ۔

امام کعبہ عبداللہ عواد سات روزہ دورہ پر اسلام آباد گئے ہیں،ڈاکٹرعبداللہ عواد پاکستان میں اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، 12 اپریل کو امام کعبہ جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں پڑھائیں گے جبکہ امام کعبہ13اور14 اپریل کو پیغام پاکستان کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یاد رہے شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Faisal Mosque

Badshahi mosque

imam kabaa

latest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div