ڈی آئی خان میں تین مختلف حادثات، 10 افراد زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان میں کھتی، چشمہ روڈ اور مندھراں موڑ کے قریب گاڑیاں الٹنے سمیت دیگر حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف حادثات میں کھتی کے علاقہ میں گاڑی الٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
چشمہ روڈ پر بھی گاڑی الٹ گئی جب کہ مندھراں موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ مندھراں میں شہید کی مکھیوں کے کاٹنے سے 12 افراد متاثر ہوئے۔
ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز میں میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسپتال منتقل کر دیا۔