خود کو سرکاری افسر ظاہر کر کے بس ہوسٹس کو تنگ کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج
خود کو ایف آئی اے افسر ظاہر کرکے بس ہوسٹس سے بد تمیزی کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ موٹر وے پولیس نے بس ہوسٹس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا۔
ملزم محمد ندیم نے 7 اپریل کو لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر بس ہوسٹس سے بدتمیزی کی تھی۔
مبینہ ایف آئی اے افسر کا بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم
تحقیقات پر بدتمیزی کرنے والا شخص گیس کمپنی کا انجینئر نکلا۔ ملزم کیخلاف جھوٹی شناخت اور دھمکیاں دینے پر شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ موٹروے پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بس ہوسٹس کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے واقعےکا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔
bus hostess
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div