مٹھائی کی تھالی میں چوہا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عمان کی ایک بیکری میں مٹھائی کی تھالی میں چوہے کی موجودگی پر نوجوان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو چند گھنٹوں میں ہی وائرل ہوگئی، انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے بیکری سیل کردی۔

عمان کے علاقے صحار کی ایک بیکری کے کاؤنٹر پر مٹھائی کی تھالیاں موجود تھیں جن میں سے ایک میں چوہا بھی موجود تھا، نوجوان نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی، جو وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بیکری کو سیل کردیا۔

مٹھائی کی ڈش پر نائیلون کا شفاف غلاف ہونے کے باوجود چوہا بآسانی ڈش کے اندر آرام کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، نوجوان نے ویڈیو میں پہلے اس چوہے کو قریب سے دکھایا اور پھر کیمرے کو گھما کر مذکورہ بیکری کا ایک عمومی منظر بھی پیش کیا۔

ARAB

Amman

sweet dish

Rat

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div