اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 3 سال کی کم ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک مارکيٹ ميں بڑا دھچکا لگ گيا، بدھ کے روز سرمایہ کاروں کا سب کچھ ڈوب گيا، 100 انڈيکس 550 پوائنٹس کی کمی کے بعد 3 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکيٹ میں سب کچھ ڈوب گيا، پی ایس ایکس 100 انڈيکس 3 سال کی نچلی ترين سطح پر پہنچ گیا، انڈيکس 550 پوائنٹس کمی کے بعد 36 ہزار 579 پر آگیا۔
عالمی بینک کی پاکستانی معشیت پر اگلے 2 سال مشکلات برقرار رہنے کے خدشے کے بعد اب آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستانی معشیت کی صورتحال مزید خراب ہونے کی رپورٹ آگئی، جس پر شئیرز بازار میں سرمایہ کار پريشان نظر آئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت بننے کے بعد 27 اگست 2018ء کو 100 انڈیکس 42 ہزار 873 پوائنٹس پر تھا، 8 ماہ سے بھی کم وقت میں 100 انڈیکس میں 6 ہزار 200 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی جاچکی ہے۔
شئیرز کی قیمت مسلسل کم ہونے سے پی ٹی آئی دور حکومت میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 1200 ارب روپے گھٹ چکا ہے مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8700 ارب سے 7600 ارب روپے سے بھی نیچے آگیا۔