جعلی ڈگری کیس میں بی اے پی کے رکن اسمبلی نااہل قرار

الیکشن کمیشن پاکستان نے جعلی ڈگری پر بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر محمد خان اتمان خیل کو نااہل قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان طور کی نااہلی کا فیصلہ سنایا۔

محمد خان طور بلوچستان کے حلقہ پی بی 4 لورالائی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔

نااہل قرار دیئے گئے محمد خان اتمان خیل صوبائی وزیر انڈسٹریز ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ECP

FAKE DEGREE

BAP

Tabool ads will show in this div