لڑکی کی آنکھوں سے زندہ شہد کی مکھیاں نکل آئیں

تائیوان میں ایک لڑکی کی آنکھوں سے شہد کی 4 زندہ مکھیوں کو نکال لیا گیا، آپریشن کرنیوالے سرجن نے اسے دنیا کا انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق تائیوان کے جنوبی علاقے میں رہائش پذیر 20 سالہ لڑکی ’’ہی‘‘ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا تھی تاہم کئی ڈاکٹروں کو دکھانے کے باوجود بیماری کی تشخیص نہ ہو سکی، لڑکی کو فویان یونیورسٹی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بتایا کہ اس کی آنکھوں میں شہد کی مکھیاں ہیں جو آنسو چوس کر زندہ ہیں۔

فویان یونیورسٹی اسپتال کے آئی سرجن ہونگ چی تنگ نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ’’ہی‘‘ کی آنکھوں سے 4 شہد کی چھوٹی زندہ مکھیاں نکالیں۔ اخبار کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پہاڑی علاقے میں قبروں پر گئی جہاں جھاڑیاں اکھاڑتے ہوئے چیزیں اڑ کر اس کی آنکھوں میں گھس گئیں، اس وقت مجھے لگا کہ شاید یہ گرد ہے۔

آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ہونگ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جب ہم نے طبی تجزیے کئے اور مائیکرو اسکوپ سے دیکھا تو لڑکی کی آنکھ میں شہد کی چھوٹی مکھیاں تھیں جو اس کے آنسوؤں سے اپنے لئے غذا حاصل کررہی تھیں، جب یہ مکھیاں حرکت کرتیں تو لڑکی کو تکلیف کا احساس ہوتا۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور انوکھا واقعہ ہے، اس سے قبل طب کی تاریخ میں ایسا کہیں سننے میں نہیں آیا۔

ڈاکٹر ہونگ کا کہنا تھا کہ ان چھوٹی مکھیوں کو ’سویٹ بیز‘ کہا جاتا ہے، یہ زیادہ تر ساحلی علاقے میں اُگی خود رو جھاڑیوں اور گرے ہوئے درختوں میں رہتی ہیں، ممکن ہے کہ ہوا کے جھونکے کے ساتھ لڑکی کی آنکھ میں گھس گئی ہوں اور وہاں سے نکل نہ سکی ہوں۔

bees

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div