علی رضا عابدی قتل کیس میں پیشرفت، 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/04/Ali-Raza-Killing-Suspects-Still-EX-KHI-09-04.mp4"][/video]

‎ایم کیو ایم رہنماء علی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، مفرور ملزمان حسنین، بلال اور غلام مصطفیٰ عرف کالی چرن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے، سماء نے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں، ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے ديا گيا۔

‎انسداد دہشتگردی عدالت کی ایم کیو ایم کے رہنماء علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران پولیس نے چالان پیش کردیا، جس واقعے کی تفصیلات اور گرفتار ملزمان سے متعلق عدالت کو بتایا گیا ہے۔

چالان کے مطابق گرفتار ملزمان ميں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسيب شامل ہیں، جنہیں قتل کیلئے 8 لاکھ روپے دیئے گئے، رقم بلڈنگ بینک کے پاس نامعلوم شخص نے ادا کی، کارروائی میں استعمال کی گئی موٹر سائیکل جلادی گئی۔

عدالت نے علی رضا قتل کیس میں مفرور ملزمان حسنین، بلال اور غلام مصطفیٰ عرف کالی چرن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ سماء نے مفرور ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں جن کے مطابق ملزمان نو عمر اور کمشن دکھائی دیتے ہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ATC

WARRENT

Ali Raza Abidi Murder Case

Tabool ads will show in this div