وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بڑھتی عمرکی فکر لاحق ہو گئی
وزيراعليٰ خيبرپختونخوا محمود خان کو شاید بڑھتی عمر کي فکر لاحق ہوگئي کہ پشاور ميں کلين اينڈ گرين پاکستان کي تقريب سے خطاب کے دوران خود کوصوبائی وزیراطلاعات شوکت يوسف زئي سے دس سال چھوٹا قرار دے ديا ۔ بولے بال کالے کرالوں تو چھوٹا ہی لگوں گا۔ یہ بھی بتایا کہ 48 سال عمر ہو گئی لیکن زندگی میں کبھی اتنا کام نہیں کیا۔