احتساب عدالت میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق پنک ریزیڈنسی ریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور کر لیا گیا۔

رجسٹرار احتساب عدالت نے اسکروٹنی مکمل کرکے پنک ریزیڈنسی ریفرنس احتساب عدالت نمبر 2 کو بھجوا دیا، پنک ریزیڈنسی ریفرنس پر بھی جج ارشد ملک سماعت کریں گے۔

احتساب عدالت میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس دائر کردیا گیا

پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں نامزد ملزمان آفتاب میمن، عبدالغنی مجید و دیگر پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو پلاٹ غیرقانونی طور پر الاٹ کرانے کا الزام ہے، جس کی ادائیگی جعلی اکاؤنٹس سے کی گئی اور خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

گزشتہ روز جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کی جانب سے پنک ریزیڈنسی نام کا دوسرا ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

بدھ 3 اپریل کو نیب کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں پہلا ریفرنس سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید سمیت 9 ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا جس کی سماعت 19 اپریل کو ہوگی۔

ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور فلاحی مقاصد کیلئے مختص پلاٹس غیرقانونی طور پرالاٹ کرنے کا الزام ہے۔ ملزمان نے لائبریری اور مندر کے پلاٹ غیر قانونی الاٹ کئے۔

NAB court

FAKE ACCOUNT CASE

Omni Group

Abdul Ghani Majeed

illegal allotment case

pink residency reference

Tabool ads will show in this div