شہباز شریف کا اب سزا سے بچنا بہت مشکل ہے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ شہباز شریف اپنے بیٹوں سمیت سخت آئینی شکنجے میں ہیں، ان کے کیسز فائنل رخ اختیار کرچکے اور اب سزا سے بچنا بہت مشکل ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز اب بچتے نظر نہیں آ رہے، سلیمان کو پتا تھا ان پر کیسز ہیں اور حمزہ بھی بھاگنے کی تیاری میں تھا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف کی پوری کوشش ہے کہ ڈیل کرے لیکن ڈیل والی صورتحال بھی ختم ہوچکی ہے، پلی بارگین کا حامی نہیں ہوں، پیسے کھانے والے پیسے واپس کریں۔

رمضان شوگر ملز کیس،شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی اتحاد عمران خان کیلئے مشکل پیدا کرنے کی کوشش کرے گا لیکن تین پارٹیاں متحد ہو بھی جائیں تو بھی عمران خان بحرانوں سے نکل جائے گا اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی نے فالودے والے تو کسی نے پاپڑ والے کو استعمال کیا۔

PTI

IMRAN KHAN

corruption Cases

Tabool ads will show in this div