مبینہ ایف آئی اے افسر کا بس ہوسٹس کو ہراساں کرنے کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر مسافر نے بس ہوسٹس سے بدتميزي کي، خود کو ايف آئي اے کا افسر ظاہر کرنے والا مسافر خاتون ہوسٹس کو دھمکياں ديتا رہا۔ موٹر وے پولیس نے غفلت پر خاتون افسر اور فوٹو گرافر کو معطل کردیا۔

لاہور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جاتے ہوئے پانی کی بوتل کے معاملے پر ایک مسافر نے بس ہوسٹس کیساتھ بدتمیزی کی اور اس کی بوتلیں چھین لیں۔ ایف آئی اے کے مبینہ افسر نے خاتون کو بس سے نیچے پھینکنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

مسافر نے گالياں اور دھمکياں دينا شروع کيں تو بس ہوسٹس رو پڑی جس پرديگر مسافروں نے مداخلت کرکے موٹر وے پوليس بلائي۔

مسافر نے خود کو ايف آئي اے کا اہلکار ظاہر کيا تو پہلے موٹر وے پوليس کارروائي سے کتراتي رہي، بعد ازاں ديگر مسافروں کي مداخلت پر بالآخر اُس شخص کو بس سے نکلنا پڑا۔

بس ہوسٹس سے بدتميزي اور دھمکيوں کي ويڈيو وائرل ہونے پرموٹر وے پولیس کی جانب سے معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی۔

غفلت برتنے پر موٹر وے پولیس کی خاتون انسپکٹر اور فوٹو گرافر کو معطل کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 3 روز میں تحقیقات کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی۔

harrasement

bus hostess

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div