احتساب عدالت میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس دائر کردیا گیا

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیا ریفرنس دائر کر دیا، پنک ریزیڈنسی ریفرنس میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن،عبدالغنی مجید اور دیگر نامزد کردیے گئے، دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں دو ہفتے کی توسیع کردی۔

جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ایک طرف بڑی شخصیات کی نیب اورعدالتوں میں پیشیاں ہورہی ہیں تو دوسری جانب ریفرنس دائر کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، احتساب عدالت میں پنک ریزیڈنسی ریفرنس دائر کردیا گیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائرریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت 8 ملزمان نامزد ہوئے جبکہ علی ملک اور زین ملک بھی زد میں آگئے۔

آصف زرداری یا نواز شریف نہیں، عمران خان مشکل میں ہیں، پرویز رشید

ملزمان پر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو پلاٹ غیرقانونی طورپر آلاٹ کرانے کاالزام ہے، جس کی ادائیگی جعلی اکاؤنٹس سے کی گئی اور خزانے کو چار ارب روپے کانقصان ہوا۔

دوسری طرف اسی کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو مزید ریلیف مل گیا، اسلام آباد نے 30 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ۔

عدالت عالیہ نے اہم ملزم نمر مجید کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی جبکہ احتساب عدالت نے اومنی گروپ کے عارف خان اور عمیر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع بھی کر دی ہے۔

ASIF ALI ZARDARI

Abdul Ghani Majeed

Tabool ads will show in this div