ٹیسٹ اسپینر بلال آصف گانے کے شوقین نکلے
گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے اور 36 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے بلال آصف اچھے ٹیسٹ اسپینر ہی نہیں بلکہ گانوں کے شوقین بھی ہیں۔
انہیں فریدہ خانم، مہدی حسن اور نور جہاں کے گانوں سے خاصہ لگاو ہے۔ وہ اچھے بولر ہی نہیں، اچھے گلوکار بھی ثابت ہوئے ہیں۔ یقین نہ آئے تو یہ ویڈیو ہی دیکھ لیں۔
پاکستانی آف اسپنر 34 سالہ بلال آصف 10 سال قبل ملک چھوڑ کر اپنے والد کے پاس کویت چلے گئے تھے، جہاں وہ الیکٹریشن کا کام کرتے تھے۔ بلال آصف نے اپنا ڈیبیو 2015 میں زمبابوے کے خلاف کیا تھا تاہم اس کے بعد ان کو تین سال کا مزید انتظار کرنا پڑا۔
singing
تبولا
Tabool ads will show in this div