منڈی بہاء الدین، پچاس سالہ خاتون کا قاتل پکڑا گیا

منڈی بہاءالدین ميں خاتون کو قتل کرنے والا ملزم چودہ روز بعد پوليس کي پکڑ ميں آگيا۔

منڈي بہاءالدين کے چک بساوا ميں پچاس سال کي خاتون کو زيادتي کے بعد قتل کرنے والا اٹھارہ سال کا ملزم چودہ روز بعد پوليس کي گرفت ميں آگيا۔

پوليس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کو گلا دبا کر قتل کيا تھا، انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق سی ڈی آر کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا پھر اس کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم ارسلان نے اعتراف جرم کرليا۔

ہری پور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

ملزم ارسلان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے میں اس کے پیچھے تھا صفیہ بی بی ميکے جارہي تھي ميں نے منہ پہ ہاتھ رکھ دیا تھا اور قتل کرديا اور مارنے کے بعد فرار ہوگيا۔

پولیس نے ملزم کو عدالت ميں پيش کرديا عدالت نے ملزم ارسلان کو تين روزہ ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کرديا گيا۔

Mandi Bahauddin

AGAINST WOMEN

Tabool ads will show in this div