امریکی گلوکارہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلی

ہالی ووڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ پاکستانی گلوکاروں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح نکلیں۔

اداکار وِل سمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ خود بھی گلوکارہ و اداکار ہیں، وہ نہ صرف کئی گانے گاچکی ہیں بلکہ ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

انہوں نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کی مداح ہیں۔

جاڈا پنکیٹ سمتھ نے انسٹاگرام پر عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کے کوک سٹوڈیو میں گائے گئے صوفیانہ کلام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں پاکستانی گلوکار صوفی موسیقی میں ان کے پسندیدہ ہیں۔’ اس گانے کو چھاپ تلک کہا جاتا ہے اور آپ یوٹیوب پر جا کر اس کے بول دیکھ سکتے ہیں، دونوں ہی بہت خوبصورت آوازوں کے مالک ہیں‘۔

تاجدار حرم اور بھردو جھولی آج بھی دلوں میں زندہ

خیال رہے کہ کوک سٹوڈیو کے سیزن 7 سال 2014 میں عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان نے ’چھاپ تلک‘ گایا تھا جس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، یہ صوفیانہ کلام یوٹیوب پر اب تک 20 ملین سے زائد لوگ سن چکے ہیں۔

 

Abida Parveen

Coke Studio

Chaap Tilak

Jada Pinkett Smith

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div