کراچی میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات

کراچی میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔ نوجوان کو سوشل ميڈيا پر موبائل فون بيچنے کا اشتہار لگانا مہنگا پڑگيا،ملزم خريدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔

سماء سے بات کرتے ہوئے متاثرہ شہری نے بتایا کہ اس نے سوشل ميڈيا پر موبائل فون بيچنے کا اشتہار لگایا تھا۔ ملزم خريدار بن کر پہنچا اور موبائل فون لے اڑا۔

شہری نے بتایا کہ ملزم نے رابطہ کرکے کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر موبائل فون دکھانے کا کہا۔ وہاں پہنچنے پر ملزم نے چالاکی دکھائی اور پہلے موبائل چیک کیا۔

سفید شلوار کرتا پہنا مبینہ ملزم رقم دینے کا کہہ کر گلی میں لےگیا اور اسلحہ دکھا کر موبائل فون لے کر فرار ہوگیا۔

شہری نے جوہرآباد پولیس کو شکایت درج کرادی ہے۔

ayesha manzil

OLX

cell phone theft

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div