مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

انگلینڈ میں جاری ایف اے کپ میں دلچپسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی نے برائٹن کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایف اے کپ کے سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹي اور برائٹن ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترے، جہاں دونوں کے درميان سخت مقابلہ ہوا۔ کھلاڑيوں کے درميان گرما گرمي بھي دیکھنے آئی، تاہم میچ ایک صفر سے مانچسٹر سٹي کے نام رہا۔ کھیل کا واحد گول گبريل جيسس نے اسکور کيا۔

دوسری جانب اسپينش فٹ بال ليگ ميں بارسلونا نے ايلٹلٹکو ميڈرڈ کو دو صفر سے ہرا ديا۔ اسٹار فٹ بالر لوئس سواريز اور لائنل ميسي نے اختتامي لمحات ميں گولز داغے۔

 

اس اہم میچ کے بعد پوائنٹس ٹيبل پر بارسلونا کي پہلي پوزيشن مستحکم ہوگئي۔ دوسرے ميچ ميں ريال ميڈرڈ نے ایبار کو دو ايک سے شکست دے دي۔ ريال ميڈرڈ کے کريم بنزيما نے ہيڈر پر دو شاندار گولز اسکور کئے۔

Spanish league

FA cup

MANCHESTER CITY

Tabool ads will show in this div