ورلڈ کپ میں محمد عامر کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ورلڈ کپ میں فاسٹ بالرمحمد عامر کی شمولیت پرسوالیہ نشان لگا دیا۔

سماء کے پروگرام اسپورٹس ایکشن میں خصوصی انٹرویو کے دوران عامرکی پرفارمنس سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عامر مین اسٹرائیک بالر ہیں لیکن آج کل وکٹیں نہیں لے پا رہے۔

سرفراز کے مطابق ایک کپتان کیلئے یہ بات پریشان کن ہوتی ہے کہ اس کا اہم بالر وکٹیں نہ لے رہا ہو، بولے عامر کییلئے دعا کریں کہ وہ وکٹیں حاصل کرلیں۔

محمد عامر ورڈ کپ کیلئے آٹو میٹک چوائس ہیں یا کارکردگی دیکھتے ہوئے ورلڈ کپ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا؟ اس سوال کے جواب میں کپتان بولے کہ اس سوال کا جواب چند روز میں مل جائے گا۔

نمائندہ سماء کے استفسار پرسرفراز نے کہا کہ جواب ہمارے ذہنوں میں تو واضح ہے لیکن ٹیم کا اعلان ہو گا تو آپ کو بتائیں گے۔

سرفراز احمد کا مکمل انٹرویو آج شام 5 بجے پروگرام ’’اسپورٹس ایکشن ‘‘ میں دیکھیے۔

Samaa sports action

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div