برطانیہ میں نئے پاسپورٹ سے يورپی يونين کا نام حذف

برطانوی پارليمنٹ اب تک يورپي يونين سے نکلنے کے معاہدے پر متفق نہيں ہوسکي ليکن نئے پاسپورٹ سے يورپي يونين کے الفاظ حذف کرديے گئے۔

برطانيہ کے يورپي يونين سے نکلنے کے معاہدے پر اتفاق نہيں ہوسکا ليکن نئے پاسپورٹ جاري کرديے گئے ہیں۔ ارغواني رنگ کے پاسپورٹ کے کور سے يورپي يونين کا نام ہٹا ديا گيا ہے،اب اس پر صرف يونائيٹڈ کنگ ڈم آف گريٹ بريٹن اينڈ ناردرن آئرلينڈ لکھا ہے۔ يہ پاسپورٹ 30 مارچ سے متعارف کرائے گئے تھے کيوں کہ اس دن برطانيہ نے يورپي يونين کو چھوڑنا تھا۔

برطانوي پارليمنٹ کے اتفاق نہ ہونے کے باعث معاہدے کي ڈيڈلائن 29 مارچ سے بڑھا کر 12 اپريل کي گئي تھی ليکن 3 مرتبہ معاہدہ پارليمنٹ ميں مسترد ہونے کے بعد وزيراعظم تھريسامے نے يورپي يونين سے 30 جون تک وقت مانگا ہے جس پر کوئي واضح فيصلہ ابھي تک نہيں ہوسکا۔

EUROPEAN UNION

British parliament

Tabool ads will show in this div