ایف 16 گرانے کا جھوٹا دعویٰ، بھارتی موسیقار وزیراعظم مودی پر برس پڑے

بھارتی موسیقار وشال ڈاڈلانی پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی حکومت پر برس پڑے۔

وشال ڈاڈلانی نے اپنے ایک بیان میں  بھارت کی جانب سے پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کے جھوٹے دعوے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ پورے ہیں۔

وشال ڈاڈلانی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ بہت ہی شرم کی بات ہے کہ کس طرح برسرِ اقتدار جماعت اور اس کے پالتو میڈیا نے الیکشن جیتنے کیلئے کھلم کھلا جھوٹ بولا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس طرح جھوٹ بولنا غداری کے زمرے میں نہیں آتا؟، عالمی سطح پر اس بات سے بھارت کی کیا عزت رہ جائے گی ، کیا عالمی سطح پر یہ تاثر نہیں گیا کہ بھارتی سرکار کس دیدہ دلیری سے جھوٹ بولتی ہے؟۔

اس سے قبل بھی وشال ڈاڈلانی مودی سرکار کی کلاس لے چکے ہیں جب یکم مارچ کو عمران خان کے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیا گیا تھا اور بھارتی میڈیا نے اس کا کریڈٹ بھی مودی سرکار کو دینے کی کوشش کی تھی۔

وشال ڈاڈلانی نے مودی کو کریڈٹ دینے والے لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا اور عمران خان کا فون نہ سننے پر بھی بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ

F16

air strike

Space War

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div