نماز جمعہ کے دوران خطیب قتل

قاہرہ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خطیب کو قتل کردیا گیا، نمازیوں نے امام مسجد پر تیز دھار آلے سے حملہ کرنیوالے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
عرب نیوز کے مطابق مصری دارالحکومت قاہرہ کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک بیروزگار شخص نے تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے خطیب کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق جامع مسجد عظیم میں نماز جمعہ کی دوسری رکعت جاری تھی کہ ملزم نے امام مسجد پر حملہ کردیا، ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم کچھ نمازیوں نے اسے آلۂ قتل کے ساتھ پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایک عینی شاہد نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ 35 سالہ امام مسجد محمد العدوی دوسری رکعت ادا کر رہے تھے، اس دوران ایک یونیورسٹی کے پروفیسر نے چاقو سے حملہ کرکے انہیں قتل کر دیا، لوگ نماز توڑ کر امام مسجد کو بچانے کیلئے دوڑے مگر ان کی زندگی نہ بچائی جاسکی۔