Technology

بہاولپور: ذہین مکینک نے 40 ہزار روپے سے گاڑی تیارکرلی

پاک پتن میں آٹھویں پاس محنت کش نے طیارہ بنایا تو بہاولپورمیں مکینک نے موٹرسائیکل کے انجن سے شاہکارتیار کرڈالا۔

بڑھتی مہنگائی میں گھٹتے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بہاولپور کے 27 سالہ مکینک نے کم لاگت میں 4 نشستوں والی گاڑی تیار کر کے کمال کردکھایا۔

محمد نصیر کی بنائی گئی گاڑی میں موٹرسائیکل کا انجن نصب کیا گیا ہے۔ 4 افراد کی گنجائش والی اس انوکھی منی کار کی لاگت صرف 40 ہزار روپے ہے۔ باصلاحیت مکینک کو اس کی تیاری میں 6 ماہ کا عرصہ لگا۔

واقعی شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، محمد نصیر  اس شوق کی تکمیل کے لیے اپنا پیٹ کاٹ کر بچت کی اور کبھی دو، تین سو تو کبھی 5 سو روپے صرف کر کے بالآخر یہ کار بنانے میں کامیاب ہوا۔

پاک پتن کے آٹھویں پاس باصلاحیت نوجوان کو طیارہ بنانا مہنگا پڑا

پاک پتن میں ریڑھی بان کا بنایا گیا طیارہ پولیس نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر تحویل میں لے لیا تھا، اسی حوالے سے محمد نصیر کا کہنا ہے کہ مجھے ڈر بھی لگ رہا ہے، دوست کہتے ہیں اب تمہیں بھی پولیس پکڑ کر لے جائے گی۔

ستر سی سی موٹرسائیکل کے انجن سے گاڑی بنادینا بلاشبہ کوئی آسان کام نہیں، اس کارنامے پر محمد نصیر حکومتی سطح پر پزیرائی کا مستحق ہے۔

car

motorcycle engine

Tabool ads will show in this div