محمد حفیظ اہل خانہ کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ اہل خانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاونٹ سے آل راونڈر محمد حفیط نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔
محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ " ہم طوفانی ہیں، ہم گلگت بلتستانی ہیں" وہ سات اپریل کو گلگت بلتستان میں ہونے والی ( گلگت بلتستان سپر لیگ ) جی بی ایس ایل تقریب میں شرکت کریں گے۔
Family trip to #GilgitBaltistan pic.twitter.com/RGJJRrT8pR
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 5, 2019
*Hum Toofani Hain Hum Gilgit Baltistani Hain* Coming Gilgit for the opening ceremony of GBSL on 7th April Sunday 2019 , C u all there ? , come in large no to make it Great success , Love U all https://t.co/qLWfoyP54J
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 4, 2019
اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس تقریب کو یادگار بنانے کیلئے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان سپر لیگ کا آغاز 7 اپریل سے سٹی پارک گلگت کے کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جس میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ یہ اس سلسلے کا دوسرا ایونٹ ہے۔

جی بی ایس ایل کے انعقاد کا آغاز گزشتہ سال 2018 میں پہلی بار کیا گیا تھا۔