بالی ووڈ اداکار عرفان کی فلمی دنیا میں واپسی

Picture: Itimesinsta

برطانیہ سے علاج کرواکے ممبئی لوٹنے کے بعد بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے سپر ہٹ فلم ’ہندی میڈیم‘ کی سیکوئل ’انگریزی میڈیم‘کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ راجستھان کے ادے پور میں شروع ہو گئی ہے، فلم کی شوٹنگ کی تصاویر سوشل میڈیامیں پر وائرل ہو رہی ہے جن میں عرفان خان اپنی اسٹار کاسٹ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ’ہندی میڈیم‘کے سیکوئل  ’انگریزی میڈیم‘ میں اداکار عرفان خان کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ اس سے قبل فلم ’ہندی میڈیم‘میں عرفان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر اہم کردار میں تھے، یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی فلم ہندوستان کی تعلیم کے نظام پر مبنی تھی۔

آئیفاایوارڈز کے 19 ویں ایڈیشن میں اداکار عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم‘کیلئے بہترین اداکار کے انعام سے نوازا گیا تھا۔

اس سے پہلے عرفان نے اپنے سوشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شاید کامیابی کی مسلسل کوششوں میں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ کسی سے پیارپانا کتنا اہم ہوتا ہے۔ جیسے جیسے میں نے اپنی زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے اپنے نقش قدم پیچھے چھوڑ رہا ہوں، میں نے ایک لمحے کا انتظار کر کے آپ سے ملی حمایت، بھرپور پیار اور ساتھ کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے مجھے ٹھیک ہونے کے عمل میں کافی ساتھ دیا۔ اس لئے میں واپس آ گیا ہوں، آپ کاتہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔

یاد رہے کہ فلم بلیک میل کے بعد سے ہی عرفان کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی اور وہ اپنی بیماری کے علاج کے لئے لندن چلے گئے تھے۔ اس کے بعد تقریبا ایک سال کے بعد وہ ایک بار پھر سے کام پر واپس آئے ہیں۔  

CANCER

SABA QAMAR

hindi medium

irrfan khan

Angrezi Medium

kreena kapoor

Tabool ads will show in this div