پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے ایچ ای سی کا جاب پورٹل

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے جاب پورٹل روزی ڈاٹ پی کے بنادیا۔

ایچ ای سی نے اپنے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاب پورٹل کے قیام کا اعلان کیا، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے، پورٹل کا مقصد پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے اکیڈمیز، ریسرچ انسٹی ٹیوشنز اور پرائیوٹ سیکٹر میں مواقع تک رسائی ممکن بنانا ہے۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ پورٹل کے ذریعے پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگری کے حصول کے دوران حاصل کی گئی منفرد مہارت سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

آپ پی ایچ ڈی ڈاٹ ایچ ای سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ کے ذریعے پورٹل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ اس حوالے سے اپنے سوالات ڈی سی یو پی ایٹ ایچ ای سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر بھیج سکتے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پورٹل کو بے روزگار پی ایچ ڈی اسکالرز کے ڈیٹا سے منسلک کیا گیا ہے جو رواں سال ہی جمع کیا گیا ہے، یعنی ایسے تمام افراد جو ایچ ای سی میں رجسٹرڈ ہیں اب روزی ڈاٹ پی کے میں بھی ان کا ذاتی پروفائل موجود ہے۔

اگر کوئی پی ایچ ڈی اسکالر اب تک ہائر ایجوکیشن میں رجسٹرڈ نہیں تو وہ بھی براہ راست جاب پورٹل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

hec

PhD Scholars

Job Portal

Rozee.pk

Tabool ads will show in this div