خاتون نے کار میں بچی کو جنم دیدیا، اسپتال انتظامیہ پر داخلہ نہ دینے کا الزام

ٹوبہ ٹیک سنگھ ميں خاتون نے اسپتال کے باہر کار ميں ہی بچے کو جنم دے ديا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ اسپتال ميں پرچی تک نہیں دی گئی باہر نکال دیا گيا۔ ایم ایس نے الزام کو مسترد کردیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی فوزیہ بی بی کو ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے داخلے سے انکار کردیا، خاتون کے ہاں اسپتال کے باہر کار میں بچی کی پیدائش ہوئی۔
ایم ایس اسپتال ڈاکٹر محمد خالد نے متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اہلخانہ اپنی مرضی سے یہاں سے لے گئے۔
میڈیا کے پہنچنے پر بچی اور خاتون کو فوری اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور بچی دونوں خيريت سے ہيں۔