کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،6 افراد جاں بحق،21 زخمی

خضدار کی تحصیل وڈھ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم سے 2 بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 21  زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نےبتایا کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر بس اورڈمپر میں تصادم ہوا۔ حادثے میں 6 افراد جاں بحق  اور21 زخمی ہوئے جن کو آر ایچ سی وڈھ منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بیشتر زخمیوں کو کوئٹہ، کراچی اور سبی ریفر کردیا گیا۔

BUS ACCIDENT

KHUZDAR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div