شہبازشریف کے گھر پر نیب کا چھاپہ ایک اور غیر جمہوری اقدام ہے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےگھر پر بغیر وارنٹ نیب لاہور کے چھاپے کی مذمت کردی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول نے لکھا ’’اگر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر پر نیب نے بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت ہے‘‘۔
بلاول کے مطابق ’’پیپلز پارٹی احتساب کی مخالفت نہیں کرتی لیکن احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کی مخالف ہے، یہ حکومت کی جانب سے ایک اور غیر جمہوری اقدام ہے‘‘
If leader of the opposition @CMShehbaz’s home has been raided by NAB without a warrant then it is highly condemnable. PPP doesn’t oppose accountability but we oppose political vendettas in the name of accountability. Yet another authoritarian & undemocratic move by the government
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 5, 2019
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل نیب لاہور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ تو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اور حمزہ شہباز گھر پرہی موجود تھے ۔ نيب ٹيم نے ايک گھنٹے تک گھر کلی تلاشی لی۔ اس دوران حمزہ شہباز کے ترجمان عدالتي آرڈر لے کر ميڈيا کے سامنے آگئے اور کہا کہ چھاپہ عدالت کے حکم کي نفي ہے ۔
نيب ٹيم کسي کو گرفتار کيے بغير روانہ ہوگئی۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ ٹيم ٹھوس شواہد کي بنياد پر حمزہ کي گرفتاري کے لیے گئی۔
نیب ٹیم کی روانگی کے بعد حمزہ شہباز نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ شہبازشریف کو بلاتے صاف پانی کیس میں ہیں اور گرفتارآشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرتےہیں ۔ آج چادر اور چار ديواري کا تقدس پامال کيا گيا ۔ ايسا لگا جيسے ہم دہشتگرد ہيں ۔
حمزہ شہباز نے نیب پر برستے ہوئےیہ بھی کہا کہ میری بیٹی زندگی موت کی جنگ لڑرہی تھی اس پربھی عمران خان نے سياست کي، سپریم کورٹ کےجج نےکہانیب سیاست زدہ ہوچکی ہے ۔ نیب کی کارروائیوں سے بریگیڈیئراسد منیر نےخودکشی کی اگر چور ڈاکو ڈھونڈنے ہيں تو اپني کابينہ ميں ڈھونڈيں۔
نیب کے چھا پے کے دوران لیگی رہنماؤں اورکارکنوں نے شہبازشريف کے گھرکے باہردھرنا بھی دیا، نيب کي گاڑي کو روک کر کارکنوں نے نيب کے خلاف خوب نعرے بازي کی۔