آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کی قدر پرکوئی بات نہیں ہوئی،اسد عمر

وفاقي وزیر خزانہ نے واضح کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈالر کی قدر پر کوئی بات نہیں ہوئی ، معيشت کے حوالے سے افواہيں نہ پھیلائی جائیں،جو مسائل کئی دہائیوں سے تھے ان کو حل کررہے ہیں ۔
کراچی میں وفاقي وزيرخزانہ اسد عمر نے پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں ويڈيو لنک سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان 300 ارب ڈالر کی معیشت ہے لیکن ہماری کپیٹل مارکیٹ میں اس طرز سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی، جو مسائل کئی دہائیوں سے تھے ان کو حل کررہے ہیں۔
اسدعمر نے اپنے خطاب ميں مزید بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ایکسچینج ریٹ پر کبھی زیر بحث نہیں رہا، پہلے روپے کی قدر کو مصنوعی طور پر روک کر رکھا گیا،معیشت سے متعلق افواہیں پھیلانے کا سلسلہ بند ہونا چائیے۔
وفاقي وزیر خزانہ نے عوام سے بھی کہا کہ ڈالر خرید کر اپنا پیسہ برباد نہ کریں، معاشی بحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس کے اثرات جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔