حکومت نے پٹرول ٹیکسز میں کمی کی ہے، اسد عمر
وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں کہ حکومت نے پٹرول پر ٹیکسز کم کئے ہیں، ن لیگ کے دور حکومت میں ڈیزل پر ٹیکس 101 فیصد تھا لیکن اب ڈیزل پر تمام ٹیکسز صرف 52 فیصد ہیں۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتیں ملک کو بحرانوں میں دھکیل کر گئیں،30 سال میں 12 آئی ایم ایف پروگرام کئے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کےخلاف کارروائی سے مافیا کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
ASAD UMAR
finance minister
pti social media
IMF program
tax on petrol
تبولا
Tabool ads will show in this div