سعودی عرب میں پاکستانی ڈرامے عربی ترجمے کے ساتھ دکھائے جائیں گے

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ پاکستانی ڈرامے عربی ترجمے کے ساتھ دکھائے جائیں گے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق 2 ڈراموں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سال جون میں سعودی عرب میں نشر ہوں گے۔

پاکستان ٹیلی ویڑن کی ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات شازیہ سکندر نے عرب نیوز کو بتایا کہ2 مقبول پاکستانی ڈرامے’ دھوپ کنارے‘ اور ’تنہایاں‘ کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے عربی ترجمے کروا کے سعودی عرب بھجوا دئیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے یہ اقدام نہ صرف ذریعہ آمدن بنے گا بلکہ سعودی شہریوں کو پاکستانی ثقافت سمجھنے میں مدد بھی ملے گی۔

اس سال اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والے مو سیقی کے پروگرام میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت بھی متوقع ہے، گذشتہ سال پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے شاہ فہد کلچر سینٹر میں ہونے والے فیسٹیول میں حصہ بھی لیا تھا۔

 

انٹرٹینمنٹ

SAUDIA ARAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div