برطانوی فوجیوں کی اپوزیشن لیڈر کی تصویر پر نشانے بازی، ویڈیو وائرل

برطانوی فوج نے اپوزیشن لیڈر کی تصویر پر نشانے بازی کی مشق کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی، افغانستان میں موجود سپاہیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں تعینات برطانوی فوج کے 4 اہلکار شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کی مشق کر رہے تھے، اہلکاروں نے ہدف کے مقام پر لیبر پارٹی کے رہنماء اور برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیمری کوربن کی تصویر آویزاں کر رکھی تھی، یہ ویڈیو منظر عام پر آئی تو ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا۔

برطانوی اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد برطانوی وزارت دفاع نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کیپشن ’’اب خوش‘‘ تحریر تھا، جس پر لیبر پارٹی نے شدید ناراضی کا اظہار کیا اور اسے ناقابل قبول اور غیر اخلاقی حرکت قرار دیا تھا۔ حکومتی اراکین نے بھی اس پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

opposition leader

KABUL

Jeremy Corbyn

British Royal Forces

Tabool ads will show in this div