گرفتار چینی باشندے عدالت میں بالی ووڈ ڈائیلاگ بولنے لگے

 

کراچي ميں گزشتہ سال لوٹ مار کے الزام ميں پکڑے جانيوالے چيني باشندوں نے کچھ سيکھا ہو يا نہ سيکھا ہو ليکن بالی ووڈ میں بولا گیا اداکار سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ یاد کرلیا۔

گزشتہ سال کراچي کے علاقے ڈيفنس ميں ميں اے ٹي ايم سے جعلسازي سے رقم نکلوانے کے الزام ميں تين چيني باشندے کو گرفتار کيا گيا تاہم چيني باشندے بھي عدالت سے بار بار تاريخ ملنے سے پريشان ہوگئے۔

سٹي کورٹ ميں پيشي ہوئي تو پھر ايک نئي تاريخ مل گئي، عدالتي عملے نے نئي تاريخ کا جيسے ہي بتايا تو چيني باشندے نے بالی ووڈ فلم کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ کہا ’تاريخ پہ تاريخ تاريخ پہ تاريخ ‘ شايد يہ جملہ چيني باشندوں نے گزشتہ سال سے اب تک اتني مرتبہ سنا کہ سيکھ ہي گيا۔

چینی باشندہ سرگودھا کی لڑکی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

یاد رہے کہ ان ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، ملزمان پرفرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ ایک گواہ کا بیان بھي قلمبند ہوا جبکہ آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

Chinese man

sunny deol

ATM Fraud

Damini

Tabool ads will show in this div