بریگزٹ معاملے پر برطانوی وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات متوقع

بريگزٹ معاملے پر برطانوي وزيراعظم تھريسامے اور اپوزيشن ليڈر جيرمي کوربن کے درمیان ملاقات آج متوقع ہے۔

بريگزٹ معاہدہ سے متعلق پارليمنٹ ميں 4 بار ناکاميوں کے بعد برطانوي وزيراعظم نے اپوزيشن ليڈر کو ملاقات کي پيش کش کي ہے۔

جيرمي کوربن نے ملاقات کي پيش کش کو خوش آئند قرار ديتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈيڈلاک ختم کرنے کے ليے اپني ذمہ داري نبھائيں گے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد

وزرا سے سات گھنٹے مشاورت کے بعد وزيراعظم تھريسامے نے کہا کہ برطانيہ کو يورپي يونين سے نکلنے کے ليے مزيد وقت درکار ہے۔ دوسری جانب برطانيہ کے سياسي پنڈتوں کو اميد ہے کہ وزيراعظم اور اپوزيشن ليڈر کسي نئے معاہدے پر متفق ہوسکتے ہيں۔

يورپي يونين سے نکلنے کے ليے وزيراعظم تھريسا مے نے 4 معاہدے پارليمنٹ ميں پيش کئے جنہيں مسترد کر ديا گيا۔

British pm

EUROPEAN UNION

Theresa May

Brexit deal

Tabool ads will show in this div